Mojzat – معجزات

مَکِدُنیہ میں پَولُس کی رویا اعمال 16باب آیات 6سے 10

 (6)اور وہ فرُو گیہ اور گلِتیہ کے عِلاقہ میں سے گُزرے کیونکہ روح اللہ نے اُنہیں آسیہ میں کلام سُنانے سے منع کِیا۔
(7)اور اُنہوں نے مُوسیہ کے قرِیب پُہنچ کر بِتُونیہ میں جانے کی کوشِش کی مگر عیسی ٰکے رُوح نے اُنہیں جانے نہ دِیا۔
(8)پس وہ مُوسیہ سے گُذر کر تروآ س میں آئے۔
(9)اور پَولُس نے رات کو رویا میں دیکھا کہ ایک مَکِدُنی آدمی کھڑا ہُؤا اُس کی مِنّت کر کے کہتا ہے کہ پار اُتر کر مَکِدُنیہ میں آ اور ہماری مدد کر۔
(10)اُس کے رویا دیکھتے ہی ہم نے فَوراً مَکِدُنیہ میں جانے کا اِرادہ کِیا کیونکہ ہم اِس سے یہ سمجھے کہ اللہ نے اُنہیں خُوشخبری دینے کے لِئے ہم کو بُلایا ہے۔