Mojzat – معجزات

اپنے مشن کی شناخت کرین۔ لوقا باب 19 آیات 41 سے 44

(41)جب نزدِیک آ کر شہر کو دیکھا تو اُس پر رویا اور کہا۔ (42)کاش کہ تُو اپنے اِسی دِن میں سلامتی کی باتیں جانتا! مگر اب وہ تیری آنکھوں سے چُھپ گئی ہیں۔ (43)کیونکہ وہ دِن تُجھ پر آئیں گے کہ تیرے دُشمن تیرے گِرد مورچہ باندھ کر تُجھے گھیر لیں گے اور ہر طرف […]


اپنی ٹیم اور اپنے شہر کے لیے دعا۔ اعمال 4باب آیات 18سے 31 لوقا 6باب آیات 12 سے 16

(18)پس اُنہیں بُلا کر تاکِید کی کہ عیسیٰ کا نام لے کر ہرگِز بات نہ کرنا اور نہ تعلِیم دینا۔ (19)مگر پطر س اور یُوحنّا نے جواب میں اُن سے کہا کہ تُم ہی اِنصاف کرو ۔ آیا اللہ کے نزدِیک یہ واجِب ہے کہ ہم اللہ کی بات سے تُمہاری بات زِیادہ سُنیں۔ (20)کیونکہ […]


عیسی ٰمسیح نےایک ٹیم کا انتخاب کیا ۔لوقا 5باب آیات 27سے 32 لوقا 6باب آیات 12سے 16

(27)اِن باتوں کے بعد وہ باہر گیا اور لاو ی نام ایک محصُول لینے والے کو محصُول کی چَوکی پر بَیٹھے دیکھا اور اُس سے کہا میرے پِیچھے ہو لے۔ (28)وہ سب کُچھ چھوڑ کر اُٹھا اور اُس کے پِیچھے ہو لِیا۔ (29)پِھر لاو ی نے اپنے گھر میں اُس کی بڑی ضِیافت کی اور […]


پولوس کاعیسی ٰمسیح کے بارے میں رویا اعمال 26باب آیات 12سے 20

(12)اِسی حال میں سردار کاہِنوں سے اِختیار اور پروانے لے کر دمِشق کو جاتا تھا۔ (13)تو اَے بادشاہ مَیں نے دوپہر کے وقت راہ میں یہ دیکھا کہ سُورج کے نُور سے زِیادہ ایک نُور آسمان سے میرے اور میرے ہم سفروں کے گِرداگِرد آ چمکا۔ (14)جب ہم سب زمِین پر گِر پڑے تو مَیں […]


کُرِنتھی میں پولوس کا رویا اعمال 18باب آیات 7سے 10

7پس وہاں سے چلا گیا اور طِطُس یُوستُس نام ایک اللہ پرست کے گھر گیا جو عِبادت خانہ سے مِلا ہُؤا تھا۔ اور عِبادت خانہ کا سردار کرِسپُس اپنے تمام گھرانے سمیت اللہ تعالیٰ پر اِیمان لایا اور بُہت سے کُرِنتھی سُن کر اِیمان لائے اور بپتِسمہ لِیا۔8 9اور اللہ تعالیٰ نے رات کو رویا […]