Mojzat – معجزات

ٹیمیں کو بھجیں اعمال 13 باب آیات 1سے 5 یوخنا 20باب آیت 21

(1)انطاکِیہ میں اُس کلِیسیا کے مُتعلِّق جو وہاں تھی کئی نبی اور مُعلِّم تھے یعنی برنبا س اور شمعُو ن جو کالا کہلاتا ہے اور لُوکِیُس کُرینی اور مناہیم جو چَوتھائی مُلک کے حاکِم ہیرود یس کے ساتھ پَلا تھا اور ساؤُل۔
(2)جب وہ راللہ تعالیٰ کی عِبادت کر رہے اور روزے رکھ رہے تھے تو رُوحُ اللہ نے کہا میرے لِئے برنباس اور ساؤُل کو اُس کام کے واسطے مخصُوص کر دو جِس کے واسطے مَیں نے اُن کو بُلایا ہے۔
(3)تب اُنہوں نے روزہ رکھ کر اور دُعا کر کے اور اُن پر ہاتھ رکھ کر اُنہیں رُخصت کِیا۔
(4)پس وہ رُوحُ اللہ کے بھیجے ہُوئے سِلُوکیہ کو گئے اور وہاں سے جہاز پر کُپرُ س کو چلے۔
(5)اور سَلَمِیس میں پُہنچ کر یہُودِیوں کے عِبادت خانوں میں خُدا کا کلام سُنانے لگے اور یُوحنّا اُن کا خادِم تھا۔