Mojzat – معجزات

پولوس کی فلیپوں کے لیے دعا افسیوں باب3آیات14سے 21

(14)اِس سبب سے مَیں اُس باپ کے آگے گُھٹنے ٹیکتا ہُوں۔
(15)جِس سے آسمان اور زمِین کا ہر ایک خاندان نامزد ہے۔
(16)کہ وہ اپنے جلال کی دَولت کے مُوافِق تُمہیں یہ عِنایت کرے کہ تُم اُس کے رُوح سے اپنی باطِنی اِنسانِیّت میں بُہت ہی زور آور ہو جاؤ۔
(17)اور اِیمان کے وسِیلہ سے مسِیح تُمہارے دِلوں میں سکُونت کرے تاکہ تُم مُحبّت میں جڑ پکڑ کے اور بُنیاد قائِم کر کے۔
(18)سب مُقدّسوں سمیت بخُوبی معلُوم کر سکو کہ اُس کی چَوڑائی اور لمبائی اور اُونچائی اور گہرائی کِتنی ہے۔
(19)اور مسِیح کی اُس مُحبّت کو جان سکو جو جاننے سے باہر ہے تاکہ تُم خُدا کی ساری معمُوری تک معمُور ہو جاؤ۔
(20)اب جو اَیسا قادِر ہے کہ اُس قُدرت کے مُوافِق جو ہم میں تاثِیر کرتی ہے ہماری درخواست اور خیال سے بُہت زِیادہ کام کر سکتا ہے۔
(21)کلِیسیا میں اور مسِیح یِسُو ع میں پُشت در پُشت اور ابدُا لآباد اُس کی تمجِید ہوتی رہے ۔ آمِین۔