Mojzat – معجزات

کُرِنتھی میں پولوس کا رویا اعمال 18باب آیات 7سے 10

7پس وہاں سے چلا گیا اور طِطُس یُوستُس نام ایک اللہ پرست کے گھر گیا جو عِبادت خانہ سے مِلا ہُؤا تھا۔
اور عِبادت خانہ کا سردار کرِسپُس اپنے تمام گھرانے سمیت اللہ تعالیٰ پر اِیمان لایا اور بُہت سے کُرِنتھی سُن کر اِیمان لائے اور بپتِسمہ لِیا۔8
9اور اللہ تعالیٰ نے رات کو رویا میں پَولُس سے کہا خَوف نہ کر بلکہ کہے جا اور چُپ نہ رہ۔
اِس لِئے کہ مَیں تیرے ساتھ ہُوں اور کوئی شخص تُجھ پر حملہ کر کے ضَرر نہ پُہنچا سکے گا کیونکہ اِس شہر میں میرے بُہت سے لوگ ہیں۔10