Mojzat – معجزات

یُوناہ کی دعا یُوناہ باب 2 آیات 1سے 10

(1)تب یُونا ہ نے مچھلی کے پیٹ میں اللہ تعالیٰ اپنے اللہ  سے یہ دُعا کی۔
(2)مَیں نے اپنی مُصِیبت میں اللہ تعالیٰ سے دُعا کی اور اُس نے میری سُنی۔ مَیں نے پاتال کی تہ سے دُہائی دی۔ تُو نے میری فریاد سُنی۔
(3)تُو نے مُجھے گہرے سمُندر کی تہ میں پھینک دِیا اور سَیلاب نے مُجھے گھیر لِیا ۔ تیری سب مَوجیں اور لہریں مُجھ پر سے گُذر گِئیں
(4)اور مَیں سمجھا کہ تیرے حضُور سے دُور ہو گیا ہُوں لیکن مَیں پِھر تیری مُقدّس ہَیکل کو دیکُھوں گا۔
(5)سَیلاب نے میری جان کا مُحاصرہ کِیا۔ سمُندر میری چاروں طرف تھا۔ بحری نبات میرے سر پر لِپٹ گئی۔
(6)مَیں پہاڑوں کی تہ تک غرق ہو گیا۔ زمِین کے اڑبنگے ہمیشہ کے لِئے مُجھ پر بند ہو گئے ۔ تَو بھی اَے اللہ تعالیٰ میرے اللہ  تُو نے میری جان پاتال سے بچائی۔
(7)جب میرا دِل بیتاب ہُؤا تو مَیں نے اللہ تعالیٰ کو یادکِیا اور میری دُعا تیری مُقدّ س ہَیکل میں تیرے حضُور پُہنچی۔
(8)جو لوگ جُھوٹے معبُودوں کو مانتے ہیں وہ شفقت سے محرُوم ہو جاتے ہیں۔
(9)مَیں حمد کرتا ہُؤا تیرے حضُور قُربانی گُذرانُوں گا۔ مَیں اپنی نذریں ادا کرُوں گا۔ نجات اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہے۔
(10)اور اللہ تعالیٰ نے مچھلی کو حُکم دِیا اور اُس نے یُونا ہ کو خُشکی پر اُگل دِیا۔ یُوناہ اللہ تعالیٰ کا حُکم مانتاہے