Mojzat – معجزات

2تیعمتھیس باب 2 آیات 1سے 7 شاگرد بانے والوں کو بڑھاو

(1)پس اَے میرے فرزند! تُو اُس فضل سے جو عیسیٰ مسیح میں ہے مضبُوط بن۔
(2)اور جو باتیں تُو نے بُہت سے گواہوں کے سامنے مُجھ سے سُنی ہیں اُن کو اَیسے دِیانت دار آدمِیوں کے سپُرد کر جو اَوروں کو بھی سِکھانے کے قابِل ہوں۔
(3)عیسیٰ مسیح کے اچھّے سِپاہی کی طرح میرے ساتھ دُکھ اُٹھا۔
(4)کوئی سِپاہی جب لڑائی کو جاتا ہے اپنے آپ کو دُنیا کے مُعاملوں میں نہیں پھنساتا تاکہ اپنے بھرتی کرنے والے کو خُوش کرے۔
(5)دنگل میں مُقابلہ کرنے والا بھی اگر اُس نے باقاعِدہ مُقابلہ نہ کِیا ہو تو سِہرا نہیں پاتا۔
(6)جو کِسان مِحنت کرتا ہے پَیداوار کا حِصّہ پہلے اُسی کو مِلنا چاہیے۔
(7)جو مَیں کہتا ہُوں اُس پر غَور کر کیونکہ اللہ تعالیٰ تُجھے سب باتوں کی سمجھ دے گا۔